: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم آل طالب کا کہنا ہے کہ دین اسلام سلامتی
اور امن کا دین ہے اور اس کا کسی دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لیکن
کچھ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر کے دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں۔امام کعبہ
نے مزید کہا کہ دین اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے اور اسلام کا دہشت
گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اسلام دہشت گردی سے دور رہنے کا درس دیتا
ہے۔
ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق پاکستان کے نوشہرہ میں منعقدہ جمعیت
علمائے
اسلام (ایف ) کی صدسالہ تقریب کی آخری دن اپنے خطاب میں امام کعبہ نے کہا
کہ دہشت گردی ملک کی معیشت کو تباہ کرتی ہے ، جب کہ تمام علماء دہشت گردی
کے خلاف کھڑے ہیں ، لیکن کچھ لوگ اسلام کی غلط تشریح پیش کر کے دنیا میں
دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں۔
امام کعبہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پھیلے مدارس لوگوں تک دین پہنچا رہے
ہیں جب کہ امت مسلمہ امت رحمت ہے اور امت اپنے مقامات مقدسہ کی حفاظت کرنا
جانتی ہے، آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں۔